منڈگوڈ 23جون (ایس او نیوز) اپنے کھیت میں کام کررہی ایک آٹھویں جماعت کی نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ منڈگوڈ تعلقہ کے چاوڈلّی گرام میں پیش آیا ہے۔چودہ سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں میگھ راج بالچندرا راتھوڈ نامی 29 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے گھر کے پیچھے ہی واقع کھیت میں مذکورہ لڑکی جب کام میں مصروف تھی تو ملزم نے وہاں پہنچ کر اس کے ساتھ زبردستی جنسی پیش رفت کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کسی طرح اس کے پنجے سے خود کوچھڑا کر واپس اپنے گھر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔اور جب اس نے معاملہ کے تعلق سے گھر والوں کو بتایا تو ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ۔ پھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میگھ راج کو گرفتار کرلیا۔